نوسربازوں کے خلافمقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے شہری کو گروی مکان دینے کا لالچ دے کر 1لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزمان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار گورکن عبدالرحمن نے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ ملزمان راجہ ندیم اور امتیاز نے دھوکہ دہی سے سائل سے گروی مکان لے کردینے کے بہانے1لاکھ روپے کی رقم ہتھیالی ۔