گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش،ایس ایچ او ہربنس پورہ سے جواب طلب

گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش،ایس ایچ او ہربنس پورہ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سول جج اقبال سپراءنے عدالتی احکامات کے باوجود خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر اس کا سامان گھر سے باہر پھینکنے اورقبضہ کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سے دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر28مئی کو ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں باغبانپورہ کی رہائشی روبی فیاض نے موقف اختیار کررکھا ہے سائلہ نے ایک مکان گروی لیا جس کے بعد مالک مکان اسے تنگ کرنے لگا جس پر اس نے سول عدالت سے حکم امتناعی حاصل لیا ۔ملزمان وارث ،شہناز بی بی ، رانا گلزار ،رانا بشیر اور مشتاق نے سائلہ کے گھر دھاوا بول کر سامان گھر سے باہر پھینکا تور پھوڑ کی اور گھر پر قبضہ کر کے مسلح افراد کو کھڑا کر دیا ہے ۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ کو درخواست دی گئی لیکن اس نے کارراوئی سے انکارکردیاعدالت سے استدعا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔