عدالتی حکم عدولی پر 10تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس

عدالتی حکم عدولی پر 10تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے عدالتی حکم عدولی کرنے والے10ایس ایچ او ز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکی تنخواہ بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ فاضل عدالت نے اس ضمن میں سی سی پی او لاہور کو بھی تعمیل کے لئے مراسلہ جاری کردیاہے ۔ جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ، سبزہ زار، برکی، ساندہ، مسلم ٹاﺅن ، مغل پورہ، گجرپورہ اور گلشن راوی و دیگر شامل ہیں ۔ مذکورہ ایس ایچ اوز عدالت میں زیر سماعت قتل سمیت دیگر متعد کیسوں میں متعدد با رطلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔