شوہر کی حبس بے جا کی درخواست، بیوی کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت

شوہر کی حبس بے جا کی درخواست، بیوی کو والدین کے ہمراہ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج علی نواز نے شوہر کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست پراسکی بیوی کووالدین کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی فاضل عدالت میں گرین ٹاﺅن کے رہائشی محمد ناصر نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کی بیوی رخسار کو اس کے سسرالیوں نے غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بازیاب کرواکر اسکے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ۔فاضل جج میں گزشتہ روز عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ کاہنہ خاتون کو عدالت میں پیش کردیا جہاں خاتون نے بیان دیا کہ اپنی مرضی سے اپنے خاوند کا گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر ہے اور اسے کسی نے اغواءنہیں کیا ہے جس پر فاضل جج نے لڑکی کو والدین کے ساتھ بھجوانے کا حکم دے دیا ۔