طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر دکان مالکان کے وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر 4دکان مالکان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔فاضل عدالت نے جن دکانداروں کے وارنٹ گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے ان میں وڈویئر ہاﺅس (مصری شاہ) ، طالب فریج ہاﺅس( ملتان روڈ)، شیر ربانی ڈیکوریشن ہاﺅس (ڈیفنس ) اور عثمان سینٹر (ٹاﺅن شپ) شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مذکورہ دکان مالکان کے خلاف شہریوں نے ناقص اشیاءدینے پر ہرجانے کے دعوے دائر کررکھے ہیں تاہم متعدد بار عدالتی نوٹس کے باجود مذکورہ دکاندار عدالت حاضر نہیں ہوئے جس پر گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔