دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں، رشید زئی

دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں، رشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) عالمی ادارہ صحت ©"ڈبلیو ایچ او" کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 15 لاکھ افراد اس موذی مرض سے ہلاک ہو جاتے ہیں قومی آبادی کا 3فیصد حصہ ہیپاٹائٹس بی اور7فیصد سی کا شکار ہے ہیپاٹائٹس اے اور سی غیر معیاری کھانوں اور آلودہ پانی سے پھیلتے ہیں جبکہ بی وائرس سے پھیلتا ہے اِن خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر رشید زئی ، ڈا کٹر روبینہ خان، ڈاکٹر محمد نصیب خان ،ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر اکبر علی اور ڈاکٹر عاطفہ سر فراز اور حکیم محمد عابد قصوری نے زئی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا