اقتصادی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے،رانا بابر حسین

اقتصادی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی مسلم لیگ (ن)کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور گزشتہ دس ماہ کے دوران متعارف کروائی گئی اصلاحات کے ذریعے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے سخت محنت سے اب تمام اقتصادی اعشاریے مثبت ہیں ہم تمام شراکت داروں سے مشاورت پریقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شفافیت ‘ میرٹ ‘ گڈگورننس اور معلومات تک رسائی حکومت کی ترجیحات رہیں گے تاجروں کے مسائل کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائینگے۔ حکومت پنجاب نے معاشی بہتری کے لئے کئی سکیمیں متعارف کرائی ہیں ،ہم نے بہتری کی طرف سفر شروع کر دیا ہے اور اب ملک معاشی حوالے سے بہتر ہو گا اور عوام کو ریلیف ملے گا ،معاشی استحکام لانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔