گستاخانہ پروگرام کےخلاف پاسبان کا پریس کلب لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرہ
لاہور(پ ر)جیو کے پروگرام اٹھو جاگو پاکستان کے خلاف پاسبان کا احتجاجی مظاہرہ زیر صدارت مرکزی صدر پاسبان راﺅ طارق کمالوی کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر یہ مطالبات درج تھے۔ پیمرا نوٹس لے جیو انتظامیہ اٹھو جاگو پاکستان ٹیم کو فارغ کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر راﺅ طارق کمالونی نے کہا کہ ہم آزادی صحافت کے حق میں ہیں ایسے ٹی وی چینلز جو اسلامی شعائر اور اسلامی اقدار کے خلاف پروگرام چلا رہے ہیں ان پر حکومت پابندی عائد کرے۔ حکومت نے اس قسم کے افسوسناک پروگرامات کو نہ روکا تو پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائیں گے مظاہرین سے لاہور کے صدر آصف تسلیم خان نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے جیو کے مالکان نے میر صادق اور میر جعفر کی یاد تازہ کر دی ہے۔