صنعتی ترقی کے لئے توانائی بحران کاخاتمہ بہت ضروری ہے،صوفی مسعود صدیقی
لاہور(پ ر)ملکی ترقی اور صنعتی پیداوارکومستحکم بنانے کیلئے صنعت کودرپیش مشکلات اور مسائل سے نجات دلانے کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ بے ضروری ہے ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر مختلف شہروں سے آئے ہوئے صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ توانائی بحران صنعتی پیداوار کے اہداف کے حصول کو شدید متاثر کرسکتاہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے جائیں۔ قبل ازوقت توانائی بحران ختم کرنے کیلئے مثبت اور موثر حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ملکی معیشت میں نمایاں خدمات سرانجام دیکر پاکستان کا نام سربلند کیا جاسکے ان کا کہناتھا کہ صنعتکار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہوتا ہے جس کی بدولت روزگار کی آسان فراہمی اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا حصول ممکن ہوتا ہے موجودہ حکومت کو معیشت کی مضبوطی اور صنعت کو تمام سہولیات سے آراستہ کرنا ہوگا
تاکہ صنعتکاروں کو حقیقی معنوں میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ریلیف حاصل ہوسکے کیونکہ پاکستانی مصنوعات عالمی سطح پر اہم اور منفرد مقام رکھتی ہیںجن کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کی فوری ضرورت ہے ۔