توہین پر مبنی پروگرام کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا، ڈاکٹر افتخار وارث
لاہور(پ ر) حضور بابا پیر فضل شاہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار وارث نے جیوٹی وی کے پروگرام میں حضور نبی کریمﷺ کی نور نظر سید ہ عالم حضرت فاطمة الزہرہ اور حضرت علی ؓ کی شان میں گستاخی پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ناقابل معافی جرم پر ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا حکومتی اور سیاسی حلقوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاشقانِ مصطفیﷺ مجرموں کو نشان عبرت بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے تمام گدہ نشینوں اور دینی تنظیموں کے رہنماﺅں کو کہا کہ اگر وہ صرف اپنے پیروکاروں کو جیو کی نشریات اور جنگ گروپ کا بائیکاٹ کرنے کا حکم دے دیں تو ان کا دیوالیہ نکل جائے گا اور ایسا کرنا عین حضور نبی کریمﷺ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔