آصف زرداری کی مفاہمتی پالیسی سیاسی قوتوں کیلئے مشعل راہ ہے،اورنگزیب برکی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وصوبائی سیکرٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی سیاسی قوتوں کے لئے مشعل راہ ہے جو اپوزیشن میں ہونے کے باوجود جمہوری روایت اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے موجود حکمرانوں سے دس قدم آگے بڑ ھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے اپنے میڈیا آفس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے تسلسل کیلئے جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی کسی غیر جمہوری قوت کے ہاتھ مضبوط نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جو ماحول بن گیا ہے اس پر ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت قوم کو گمراہ اور اداروں کے مابین ٹکراﺅ کی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے اور ان تمام ہتھکنڈوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان کو بحیثیت ملک اور قوم کمزور کر دیا جائے ،انہوں نے تمام جمہوری ،سیاسی ودینی قوتوں کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ افراتفری پھیلانے کی بجائے تمام فیصلے قومی مفاد میں کئے جائیں کیونکہ جمہوریت کے بغیر ملک کا مستقبل محفوظ بنانا ممکن نہیں،انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا ہے جمہوریت کی قدر قربانیاں دینے والے ہی جانتے ہیں عمران خان اور طاہر القادری کو جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موقف درست ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن اب دھاندلی سے بننے والی حکومت کو اقتدارسے ہٹانے کی کوشش ملکی سلامتی اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے یہ وقت ملک بچانے کا ہے حکومت اور اپوزیشن کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر شب و خون مارنے والی کسی بھی سوچ اور نظریہ کی نہ تو قائل ہے اور نہ ہی ایسا راستہ پسند کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنے اندر اور باہر بیٹھے ہوئے میرصادق اور میر جعفر کو بھی ڈھونڈیں جو اس وقت ان تمام سازشوں کا حصہ بنے ہوئے ہیںانہوں نے بلاول بھٹوزرداری کی انقلابی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو ملکی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والی واحد سیاسی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی طاقت سے جمہوریت دشمن عناصر کی جمہوریت کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں ،اداروں کے درمیان تصادم کی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہو نے دی جائے گی کاغذ ی لیڈر پہلے عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ کر سکے ہیں اور نہ آئندہ پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ کیا جا سکتا ہے ©