شاہ عالم محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر میں سمگل شدہ مصنوعات کی بھرمار ،تاجر پریشان

شاہ عالم محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر میں سمگل شدہ مصنوعات کی بھرمار ،تاجر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                 لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایشیاءکی سب سے بڑی مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ میں کاسمیٹکس کی دو بڑی مارکیٹس محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر میں تجاوزات،ٹوٹی سڑکوں اور سمگلنگ کے سامان کی بھرمار نے تاجروں کو مشکلات سے دوچار کر دیابجلی کے بحران کی وجہ سے غیر ملکی تاجر کاسمیٹکس کی پاکستانی مارکیٹوں پر غالب آچکے ہیں اور کاسمیٹکس کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے کئی افراد دوسرے کاروباروں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر شاہ عالم مارکیٹ کے تاجروں نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمدی باڑہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اور تاجر غلام باری نے بتایا کہا کاسمیٹکس کا سامان پوری مارکیٹ میں تقریبا پچانوے فیصد چائنہ سے آرہا ہے لوکل انڈسٹری بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند ہو چکی ہے اس لیئے چین کے تاجروں نے کاسمیٹک مارکیٹ کو قبضے میں لے لیا ہے محمدی مارکیٹ کے صدر ملک عارف نے بتایا کہ چین سے آنے والا کاسمیٹکس کا سامان نہ صرف سستا ہوتا ہے بلکہ کچھ عناصر افغانستان اور بھارت کے راستوں سے اس کو سمگل کر لاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اور سستا ملتا ہے لوکل انڈسٹری اس کی قیمت کا مقابلہ نہیں کر سکتی حکومت اس حوالے سے لوکل انڈسٹری کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرے تاجر محمد فیضان نے بتایا کہ محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم ہو چکے ہیں ان کی وجہ سے مارکیٹ میں چلنا تک محال ہو گیا ہے عابد رضا نے بتایا کہ کاسمیٹک کی مارکیٹوں میں صفائی کا عملہ نہیں آتا،دکاندار پرائیویٹ افراد کو پچاس روپے ماہانہ دے کر صفائی کرواتے ہیں محمد عمر نے کہا کہ مارکیٹ میں کوئی باقاعدہ بیت الخلاءکی سہولت موجود نہیں محمد شاہد نے کہا کہ بٹ سنٹر اور محمدی مارکیٹ میں بجلی کی تاریں گچھوں کی صورت میں لٹک رہی ہیں جو کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں محمد صدیق نے بتایا کہ ٹیلی فون کے حوالے سے شکایت کی صورت میں کئی ہفتوں تک انتظار کے بعد پی ٹی سی ایل کے لائن مین کنکشن ٹھیک کرنے آتے ہیںتاجر سلیم بھولا نے بتایا کہ مارکیٹ کے اندر سکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں پولیس اہلکار صرف مین شاہ عالم روڈ پر ڈیوٹی دیتے ہیں،مارکیٹوں کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شفاقت علی نے بتایا کہ ٹریفک پولیس اہلکار دکانداروں کے سامان کو روک کر تلاشی لیتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے احسان احمد نے بتایا کہ ہم نے ٹاﺅن انتظامیہ سے لوہاری اور موچی باغ کے نیچے بیسمنٹ میں پارکنگ بنانے کی اپیل کی ہے چوہدری عبدالوحید نے بتایا کہ شاہ عالم مین روڈ پر درہم برہم ٹریفک نظام کی وجہ سے مارکیٹ میں گاہکوں کا آنا کم ہو گیا ہے محمد ساجد محمود نے بتایا کہ شاہ عالم مارکیٹ کی مین روڈ پر اگر ٹریفک سگنل نصب ہو جائیں تو مارکیٹ کے بہت سے مسائل حل ہو جائیںسیٹھ سینٹر کے صدر چوہدری جمیل نے بتایا کہ تمام مارکیٹوں اور شاہ عالم مین روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے مارکیٹ کی گلیوں میں اور مین روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیاان تجاوزات کے خلاف ٹاون انتظامیہ فوری ایکشن لے تاجر رفاقت علی نے بتایا کہ محمدی مارکیٹ میں فاروق اعظم مسجد کے آس پاس ناجائز تجاوزات کی وجہ سے نمازیوں کے گزرنے کا راستہ بھی محدود ہو کر رہ گیا ہے ان تجاوزات کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے تاجر محمد محسن نے بتایا کہ کاسمیٹکس مارکیٹوں کے اوپر والے فلورز پر کئی جگہوں پر ہوٹل کھل گئے ہیں ان سے گندا پانی اور کوڑا کڑکٹ نیچے موجود گلیوں اور دکانوں پر پھینکا جاتا ہے اس حوالے سے ان ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے تاج مارکیٹ بٹ سنٹر کے تاجر احمد ضیاءنے کہا کہ شاہ عالم مین روڈ پر ٹیوٹا ویگن کا روٹ فوری طور ہر بند ہونا چاہیے ان کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیںتاجر افتخار احمد نے کہا کہ موٹر سائیکل رکشے مین شاہ عالم روڈ پر ہجوم کی صورت میں کھڑے رہتے ہیں ان کی وجہ سے گاہک مارکیٹ کے اندرونی حصوں میں نہیں آتے ان کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے یونین کونسل اٹھائیس مسلم لیگ (ن )کے صدر اور غوثیہ مارکیٹ کے تاجر طیب چغتائی نے بتایا کہ حکومت مارکیٹ کے روڈز کے حوالے سے کام کر رہی ہے جلد ہی محمدی مارکیٹ اور بٹ سنٹر سے ملحقہ سڑکیں تعمیر ہو جائیں گی تاجر عبد السلام نے کہا کہ کاسمیٹکس کی مارکیٹیں لاوارث ہو چکی ہیںمنتخب نمائندے اور انتظامیہ صرف خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔