چند سال میں ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا دیں گے:عابد شیر علی

چند سال میں ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا دیں گے:عابد شیر علی
چند سال میں ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا دیں گے:عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن( مانیٹرنگ ڈیسک) وفا قی وزیر مملکت پا نی وبجلی چودھری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت چند سالو ں میں بجلی کے بحران سے ملک کو نجا ت دلا دیگی وزیر اعظم محمد نواز شریف ا ور وزیر اعلی محمد شہباز شریف دونوں مل کر کو شش کررہے ہیں کہ ملک کو چند سالو ں میں بجلی کے بحران سے نجا ت مل جا ئے اور ملک ترقی کر ے ۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا ۔یہ با ت انہوں نے رکن قو می اسمبلی سردار منصب علی ڈو گر کے ڈیرہ پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی اس مو قع پر ر کن قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈو گر، سابق رکن صو با ئی اسمبلی سردار وا جد علی ڈو گر، رکن صو با ئی اسمبلی میاں نو ید علی سردار عبدالرحمان ڈو گر،سردار محمد علی ڈو گرسمیت مسلم لیگی کارکنان کی کثیر تعداد مو جو دتھی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ترقی کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا  کہ آج چند لو گ عمران خا ن کی صور ت میں پا کستا نی معیشت کیخلا ف انتہاء پسندی کر کے ملکی ترقی میں رکا وٹ بن رہے ہیں، شیخ رشید ،پر ویز الٰہی علی با با چا لیس چوروں کیسا تھ ملکر پا کستان تر قی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ،عوام ان کی سا زشوں کو بے نقاب کر کے انہیں زمین دوز کر دیگی ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پاکپتن میں وولٹیج کی کمی کے مسئلہ کے بارے سردار منصب علی ڈو گر نے آگاہ کیا ہے چیف میپکو کو ہدا یت جا ری کر دی ہیں 30جون تک یہ مسئلہ ختم ہو جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب حکومت ملی پا کستان اندھیروں میں ڈو با ہوا تھا اٹھارہ، بیس گھنٹے کی لو ڈشیڈ نگ کی جا رہی تھی لوگ سڑکوں پر سرا پا احتجاج تھے ہم دس ماہ کے دوران00 24 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شا مل کی جن علا قوں میں بجلی چور ی ہو گی وہاں بجلی نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میاں نواز شر یف 30 مئی کو نندی پوور پلا نٹ کا افتتاح کر رہے ہیں جس سے سسٹم میں96 میگا واٹ بجلی کا اضا فہ ہو جا ئیگا۔میاں نواز شر یف نے عوام کا ایک پیسہ خرچ کئے بغیر با ہر سے انویسٹر بلا کر 1450 میگا وا ٹ کے منصو بے پر کام شروع کروا دیا ہے جو تین سا ل بعد ہمیں ملنا شروع ہو جا ئیگی ،سستی بجلی کیلئے ہمیں فرنس آئل ،ڈیزل سے پیدا ہو نیوا لی مہنگی بجلی سے جان چھڑا نا ہو گئی،گدو میں پا ور پروجیکٹ مکمل ہو نے سے پا کستان کو 160 ارب رو پے کا فا ئد ہو گا،بلو چستان میں ڈیر ہ مراد جمالی میں402 میگا واٹ پاور پلا نٹ،قا ئد اعظم سو لر انر جی پلا نٹ پر تیز ی سے کام جا ری ہے جس سے عوام کو سستی بجلی ملنا شروع ہو جا ئیگی ۔انہوں نے کہا کہ کا لا با غ ڈیم اتفا ق را ئے سے بنے گا اپنے دورہ پاکپتن کے دوران انہوں نے برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ اور سلسلہ چشتیہ کے بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری د ی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعاء مانگی.

مزید :

قومی -