وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری 3ارب واپس مانگ لیے

وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری 3ارب واپس مانگ لیے
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جاری 3ارب واپس مانگ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری کیے گئے 3ارب روپے سے زائد کے فنڈزواپس مانگ لیے۔بلدیاتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے 6ارب روپے مانگے تھے جس میں سے 3ارب روپے وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ادا کردیے گئے تھے ۔اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کاکوئی امکان نظر نہیں آتا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ادا کیے جانے والے 3ارب روپے سے زائد کے فنڈز واپس کیے جائیں ۔الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیاہے کہ عام انتخابات میں سے 31کروڑ روپے پاکستان آرمی ،45کروڑ روپے نادرا اور کراچی میں دوبارہ ووٹوں کی تصدیق کیلئے 18کروڑ روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں ۔اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہاہے کہ عام انتخابات کی مد میں فنڈز علیٰحدہ سے جاری کیے جائینگے جبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 3ارب روپے سے زائد کے فنڈز واپس کیے جائیں ۔الیکشن کمیشن اس معاملے پر غور کررہاہے اور فیصلہ کرے گا کہ رقم وزارت خزانہ کو واپس کرنی ہے یا نہیں۔

مزید :

قومی -