کراچی کی عدالت نے امریکی ایجنٹ کے خلاف مقدمہ خارج کردیا

کراچی کی عدالت نے امریکی ایجنٹ کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
کراچی کی عدالت نے امریکی ایجنٹ کے خلاف مقدمہ خارج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ملیر کورٹ میں ایف بی آئی ایجنٹ جوئل کاکس اسلحہ کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے سی کلاس میں چالان پیش کیا جس میں کہاگیا تھا کہ ٹھوس شواہد اور ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں ۔امریکی سفارتخانے کی طرف سے خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر آیا تھااوراسلحہ رکھنے کی اجازت ہے ۔اس بات کی تصدیق کیلئے عدالت نے محکمہ داخلہ سے رائے طلب کی تھی ۔ محکمہ داخلہ نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ سفارتی مشن پر آنے والے کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے ۔، محکمہ داخلہ کے جواب کے بعد وکیل بیرسٹرزاہد کے دلائل سننے کے بعد اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ ختم کرنے کا۔حکم دیا۔واضح رہے کہ جوئیل کاکس کو ایئرپورٹ سکیورٹی نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اسلحہ اور تین چاقو لے کر طیارے میں سوار ہورہا تھا۔

مزید :

قومی -