انتخابی عمل پر اعتراض کا فیصلہ ڈی چوک پر نہیں ہوسکتا : سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ انتخابی عمل پر اعتراض کا فیصلہ ڈی چوک پر نہیں ہوسکتا پارلیمنٹ اور عدالتوں پر اعتماد کرنا ہوگا ٗعوام ٹاک شوز پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں ٗجس جماعت کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں کام کرکے دکھائے ٗریلوے میں تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ سے تحریک انصاف کامیاب ہوئی وہاں دھاندلی کی بات نہیں کی گئی ۔پنجاب میں ن لیگ کی کامیابی پر عمران خان نے شو ر مچایا ہواہے بہتر ہوگا کہ شور مچانے والے وسروں کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔عمران خان خیبرپختونخوا میں جاکر کام کریں کیونکہ وہاں کے لوگوں نے ان کو وٹ دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل پر اعتراض کا فیصلہ ڈی چوک پر نہیں ہوسکتا ۔پارلیمنٹ اور عدالتوں پر اعتماد کرنا ہوگا عوام ٹاک شوز پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں ۔جس جماعت کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں کام کرکے دکھائے ۔عمران خان دھول تو اڑاسکتے ہیں لیکن لوگوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے ۔ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے اب ہم نے کام کرنا ہے جس کے ذمے جو کام ہے وہی کرے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کی آزادی کا ناجائز استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر انصاف کی بات کرنی چاہیے ۔میڈیا اس وقت ایک دورسرے کے ساتھ دست و گریباں ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے ۔یہ رویہ اچھا نہیں۔ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا ۔ایک دوسرے سے اختلاف ایک دائرے کے اندر رکھ کرکریں۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کے تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے رواں سال 63کروڑ روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملازمین کو ادا کرینگے ۔ملازمین کو ادائیگی ریلوے کی کارکردگی بہتر ہونے کا ثبوت ہے ۔ریلوے حکام اپنی کسی اعلیٰ افسر کا کوئی غیر قانونی حکم نہ مانیں ۔