رمضان پیکج غریبوں کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرنہیں:منظوروٹو

رمضان پیکج غریبوں کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرنہیں:منظوروٹو
رمضان پیکج غریبوں کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرنہیں:منظوروٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)میاں منظور احمد وٹو صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے رمضان پیکج کو غریبوں کے لیے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی ٹارگٹڈ ہونی چاہیے نہ کہ اسمیں تمام خاص و عام شامل ہوں کیونکہ بلا امتیاز سبسڈی سے مستحقین کے پوری طرح مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فہرست سے مدد لی جائے جسکی تھرڈ پارٹی نے بھی تصدیق کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی دینے والی اشیاء کی تعداد کم سے کم ہونی چاہیے اور ان میں صرف وہ اشیاء شامل ہوں جنکا تعلق خالصتاً غریبوں کی غذا سے متعلق ہو اسکو عملی جامہ پہنانے سے غرباء کو سبسڈی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا جسکی انکو سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء کی لمبی لسٹ اس لیے بنائی گئی ہے تا کہ اپنے من پسند کنٹریکٹرز کو فادۂ پہنچایا جائے جو ان اشیاء کو مارکیٹ میں سپلائی کے ذمہ دار ہونگے اسطرح درمیان والا آدمی ٹیکس دہندوں کی کمائی سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپنی جیبیں بھرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید :

لاہور -