عمران خان کا سونامی 31مئی کو فیصل آباد میں دفن ہوجائے گا:رانا ثناء اللہ

عمران خان کا سونامی 31مئی کو فیصل آباد میں دفن ہوجائے گا:رانا ثناء اللہ
عمران خان کا سونامی 31مئی کو فیصل آباد میں دفن ہوجائے گا:رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک فوج سے پوری قوم اظہار یکجہتی کرتی ہے لیکن فوج کے کندھوں پر سوار ہوکر آنے کی خواہش رکھنے والوں کی مراعات پنجاب اسمبلی کا ایوان پورا نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سونامی 31مئی کو فیصل آباد میں دفن ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ پاک فوج سے پوری قوم اظہار یکجہتی کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن (ق) لیگ کی مستردشدہ قیادت اس کو اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ان لوگوں کو ایسی حرکتوں سے باز رہنا چاہیے۔ بھول جانا چاہیے کہ و ہ کسی کے کندھوں پر چڑھ کر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ان مسترد شدہ سیاستدانوں کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ان کی لوٹ مار کو بھولی نہیں ہے۔چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے فوج کو دوبارہ درخواست دینا چاہتے ہیں لیکن وہ بھول جائیں کہ کسی کو فوج کی نوکری کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں باتوں کے ساتھ کچھ نہیں کیا جو وہاں لوٹ مار ہوئی اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے کے پی کے کے معاملات پر توجہ دیں پھر (ن) لیگ کی حکومت پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں 11ماہ میں بجلی اور گیس کی لوشیڈنگ کم کرنے کے لیے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔اسلام آباد کی سونامی کو فالج ہوگیا جو 31مئی کو فیصل آباد میں غرق ہوجائے گی۔طالبان قیادت کی جانب سے اس بیان پر کہ ان کے ساتھی توپوں اور ٹینکوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ اگرچہ یہ وفاقی مسئلہ ہے لیکن طالبان سے مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت آئی اس کے پاکستان سے اچھے تعلقات رہے اور ہم آئندہ بھی اچھے تعلقات کی امید کرتے ہیں۔

مزید :

لاہور -