بادامی باغ ، قاتل ڈورسے زخمی ہونیوالا حافظ قرآن دم توڑ گیا
لا ہور (کرا ئم سیل )قاتل ڈور نے 30سالہ موٹرسائیکل سوار حافظ قرآن کی زندگی چھین لی، پو لیس نے نعش کو ضرو ر ی کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوا لے کر د یا، نعش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔بعدازا ں متو فی کو سینکڑو ں سو گوا رو ں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر د یا گیا ، پو لیس تا حا ل کسی ملز م کو گرفتا ر نہ کر سکی ۔ پولیس نے متوفی کے بھائی عبدالواثق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔معلو م ہوا ہے کہ2روز قبل 28 سالہ نوجوان حافظ راشد محمود موٹر سائیکل پر سوار گل فشان ٹاؤن فیروز والا اپنے گھر جا رہا تھا کہ بادامی باغ سبزی منڈی پل کے قریب قاتل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا مگر حالت نازک ہونے کی بنا پر اسے میو ہسپتال لایا گیا جہاں پہنچتے پہنچتے وہ دم توڑ گیا۔ ورثاء نے راشد کی موت کا ذمہ دار اعلیٰ حکام اور پولیس کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہسپتال کے باہراحتجاج کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ جس تھانے کی حدود میں قاتل ڈور سے ہلاکت ہوئی تو اس تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسی تھانے کی حوالات میں بند کیا جائے گا مگر ڈی آئی جی آپریشن لاہور رانا عبدالجبار نے صرف ایس ایچ او کو معطل کیا اس کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جا سکا جبکہ ا یس پی امتیاز سرور کو او ایس ڈی بنا د یا گیا ہے ۔