سو ل لا ئن کے علاقہ سے نو جو ان کی نعش برآ مد
لا ہو ر (کرا ئم سیل )سو ل لا ئن کے علاقہ میں 23سا لہ نو جوا ن کی نعش برآ مد ، پو لیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خا نہ میں بھجوا کر تفتیش شرو ع کر د ی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ گنگا را م ہسپتا ل کے با ہر ایک نو جو ان کی نعش پڑ ی تھی اہل علاقہ نے پو لیس کو ا طلا ع د ی ، جس پر متو فی کی نعش کی شنا خت کے لئے مقا می مسا جد میں اعلا ن کروا یا جس پر معلو م ہو اکہ متو فی کا نا م مبشر تھا اور یہ پا ک پتن کا ر ہا ئشی تھا۔ پو لیس نے متو فی کے ور ثا ء کو اطلا ع کر دی ہے ۔