ڈکیتی چوری کی متعدد واداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد واداتیں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    لاہور(کرا ئم سیل ) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅ ں اورچوروںنے مختلف وارداتوںکے دوران شہریوں کو۱ لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان،گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ روڈپرڈاکوﺅںنے ناکہ لگا کر مسافروں سے بھری بس روک کر 26مرد اور 5خواتین سواریوں سے گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،قیمتی سامان اور موبائل فون لوٹ لئے واردات کے دوران ڈاکوﺅںنے مسافروں کو تشددکانشانہ بنا کر زخمی کر دیا اورفرار ہو گئے۔شاہدرہ کے علاقے25 نمبر سٹاپ پرڈاکوﺅںنے محمد آصف کے گھرمیںگھس کر ساڑھے 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ا ورقیمتی سامان لوٹ لیا،ساندہ کے علاقے جگنو سٹریٹ میںڈاکوﺅںنے داﺅ د کے گھرمیںگھس کر 5لاکھ روپے مالیت،فیکٹری ایریا میںانسپکٹر کی وردی میںملبوس ڈاکو نے وقار اعوان سے قیمتی موبائل فون اورنقدی ،جنوبی چھاﺅنی کے علاقے گوہاوا گاﺅں میںڈاکوﺅںنے عبدالرحمان کے گھر میں گھس کر ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت ،بادامی باغ کے علاقے داتا نگر میںڈاکوﺅںنے راشدعلی کے گھرمیںگھس کر 3لاکھ روپے مالیت ،اقبال تاﺅن میںڈاکوﺅںنے ڈاکٹر اعجاز کے گھر میںگھس کر ایک لاکھ روپے مالیت ،گلشن اقبال میںڈاکوﺅںنے چنگیر خان کی فیملی سے 6لاکھ روپے مالیت ،چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں میںڈاکوﺅںنے محمد اعظم سے ٹریکٹر ٹرالی اور ڈھائی لاکھ روپے چھین لئے ،مناواں میںڈاکوﺅںنے اشفاق کے گھرکے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے مالیت کا سامان ،شفیق آبادمیںچوروںنے فریاد کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شاہد اسلام کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ،اسلام پورہ میںڈاکوﺅںنے احسن بٹ کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ،ڈیفنس بی میںڈاکوﺅںنے بلال سٹورمیں گھس کر ارشدسے 65ہزار روپے اورموبائل فون،شاہدرہ میںڈاکوﺅںنے آصف محمود کی فیملی سے موٹر سائیکل ،مونائل فون اور70ہزار روپے ، ہنجروال میںڈاکوﺅںنے نور عالم سے 74ہزار روپے اورموبائل فون،کوٹ لکھپت میںڈاکوﺅںنے داﺅد سے 35ہزار روپے اورموبائل فون،ریس کورس میںڈاکوﺅںنے نادر علی سے 10ہزار روپے اورقیمتی موبائل فون چھین لیا ،ڈیفنس اے میںنثاء، گلبرگ میںارشد،سمن آبادمیںاستقلال ، غالب مارکیٹ میںنورحسن کی گاڑیاں جبکہ کاہنہ عمر ، باٹا پورطالب علم صفدر، شاہدرہ میںعلی ، ساندہ میں محبوب ، گرین ٹاﺅن میںعرفان ، سبزہ زارمیںوسیم، غازی آبادمیںعبدالرحمان ، جنوبی چھاﺅنی میں حامد نذیر ، نصیر آبادمیںتوصیف عمرکی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں ۔

 

مزید :

علاقائی -