6 تھانیدارز 6 ٹریفک وارڈنز سمیت 15 اہلکار برطرف عہدوں میں تنزل
لا ہور (کرا ئم سیل )سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے آرڈلی روم میں انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک تک کے60 پولیس اہلکاروں کی اپیلوں اور شوکاز نوٹسوں کے جوابات سنتے ہوئے فرائض سے غفلت ، اختیارات سے تجاوز، شہریوں سے بدسلوکی ، اندراج مقدمہ میں تاخیر،غیر قانونی حراست اور کرپشن کے الزامات کے تحت6 تھانیداروں ، 6 ٹریفک وارڈنز اور 3 کانسٹیبلز سمیت 15 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی اور عہدوں میں تنزلی کی سزائیں دی ہیں۔سی سی پی او نے فرائض میں غفلت، ناقص کاکردگی اور ڈیوٹی سے دانستہ غیر حاضری پر سب انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک تک کے15 پولیس اہلکاروں کو سروس کی ضبطگی، تنخواہوں میں کمی ، جرمانوں اور سنشور کی سزائیں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او نے اختیارات سے تجاوز ، فرائض میں غفلت ، شہریوں سے بدسلوکی ، اندراج مقدمہ میں تاخیر، ایف آئی آر میں غلط دفعات لگانے ، غیر قانونی حراست اورکرپشن پر سب انسپکٹر افتخار احمداور اختر حسین ٹریفک وارڈن جمشید احمد خان، ظفر اقبال ، نبیل سید ، نصیر احمد ، شوکت علی اور شمشاد علی ، ڈرائیور کانسٹیبل محمد ساجد ، کانسٹیبل محمد ارشد اور عامر رشید کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے ۔چوہدری شفیق احمد نے اختیارات سے تجاوز ، کرپشن ، مدعی مقدمہ سے بدسلوکی اور ناقص کاکردگی پر انسپکٹر ذوالفقار احمد ،سب انسپکٹر کرامت علی، غلام عباس اوراے ایس آئی محمد حنیف کے عہدوں میں تنزلی کرتے ہوئے نہیں سب انسپکٹر ، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل بنانے کے ساتھ ساتھ دو دو سال سروس کی ضبطگی کی سزا دی ہے ۔سی سی پی او نے سب انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک تک کے 30پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔