ساندہ حساس ادارے کے ملازم کا اندھا قتل نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

ساندہ حساس ادارے کے ملازم کا اندھا قتل نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
ساندہ حساس ادارے کے ملازم کا اندھا قتل نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: perviaz

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (شعیب بھٹی )سا ند ہ کے علاقہ میں حسا س ادا رے کے ملا زم کا اند ھا قتل ، پو لیس سمیت تما م تفتیشی ادا رے مو قع پر پہنچ گئے، پو لیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خا نہ میں بھجوا کر نا معلو م ا فرا د کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش کا آ غا ز کر د یا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سا ند ہ را ج گڑ ھ کا رہا ئشی 50سا لہ خا لد پرو یز گز شتہ 22سا ل سے حسا س ادا رے میں کا م کر ر ہا تھا۔ چند سا ل قبل اس کی پوسٹنگ مر ی میں ہو ئی تھی ۔ وہ اپنے ادارے سے چھٹی لے کر گھر آ یا اور حسا س ادا رے کی طر ف سے ملے ہوئے ایم اے او کا لج کے قر یب سر کا ر ی فلیٹ میں عا ر ضی طو ر پر ر ہا ئش پزیرتھا ، گز شتہ رو زوہ د و پہر 2بجے کے قر یب ا پنے بچو ں کو سکو ل سے گھر چھو ڑ کر سر کا ر ی فلیٹ پر گیا ۔بعد میں ا طلا ع ملی کہ خا لدپرو یز کو کو ئی نا معلوم شخص چھر یا ں ما ر کر چلا گیا ہے ، امدا د ی ٹیمو ں نے طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل پہنچا یا جہا ں کچھ د یر ز ند گی مو ت کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد وہ دم توڑگیا ۔ پو لیس نے نعش کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مر د ہ خا نہ میں بھجوا کر تفتیش کا آ غا زکر د یا ہے ۔ ایس پی سی آ ئی آئے عمر ورک بھی اپنی ٹیم کے ہمرا ہ موقع پر پہنچ گئے ، انہو ں نے جا ئے وقوعہ کا جا ئز ہ لیا۔ ایس پی نے نما ئند ہ پا کستا ن کو بتا یا کہ ابتدا ئی طو ر پر معلو م ہو اہے کہ یہ اند ھا قتل ہے ۔ تحقیقات کے بعد ہی اصل حقا ئق سا منے آئیں گے کہ خا لد پرو یز کو کیو ں قتل کیا گیا اور قا تل کو ن ہے ،انہو ں نے بتا یا کہ قر یبی لو گو ں کے بیا نات قلمبند کر لئے ہیں مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔

مزید :

علاقائی -