وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سینئر فوٹو جرنلسٹ سید بابرشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر و سینئر فوٹو جرنلسٹ سید بابر شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔