تعمیرات اور آرکیٹیکٹ کے بارے میں تین روزہ میگا ایونٹ اختتام پذیرہوگیا

تعمیرات اور آرکیٹیکٹ کے بارے میں تین روزہ میگا ایونٹ اختتام پذیرہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)تعمیرات اور آرکیٹیکٹ کے بارے میں تین روزہ میگا ایونٹ IAPEX2014 میں ختم ہوگیا جس میں پاکستان کے علاوہ سارک ممالک کے ماہرین تعمیرات اور تعمیرات سے وابستہ انڈسٹری کے لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں طلبہ نے بھی شرکت کی- مقامی ہوٹل میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین تھے- اس موقع پر چیئرمین لاہور چپٹر احمد پرویز، سعد سرفراز، جہانگیر شیرپا¶، علی ظفر قاضی، سعد اے خاں اور دوسرے افراد نے خطاب کیا-اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے طالب علموں کی جیتنے والی ٹیموں اور مختلف مہمانوں میں انعامات اور سوینئر پیش کئے- آرکیٹیکٹ سے متعلق ہونے والے مقابلوں میں پہلی پوزیشن این سی اے، سیکنڈ پوزیشن یونیورسٹی آف کراچی اور نیسٹ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی- اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ تعمیرات اور آرکیٹیکٹ کے بارے میں تین روزہ ایکسپو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنے میں مدد دے گا- ہمیں دوسرے ممالک کے آرکیٹیکٹ کے ساتھ مختلف ایشوز پر نہ صرف بات کرنا چاہیے بلکہ آبادی کے بڑھتے ہوئے پھیلا¶ کے سلسلے میںرہائشی سہولتوں پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے-میگا ایونٹ کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ لاہور چپٹر نے کیا۔
اختتام پذیر

مزید :

صفحہ آخر -