وہ تصاویر جو شمالی کوریا دنیا کو نہیں دکھانا چاہتا

وہ تصاویر جو شمالی کوریا دنیا کو نہیں دکھانا چاہتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا دنیاکا پراسرار ترین ملک ہے۔ لوگوں کو اس کے بارے میں نہایت کم تفصیلات معلوم ہیں اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر کی دنیا کو کم سے کم معلومات ہی پہنچ سکیں۔ مشہور فوٹو گرافر ”ایرگ لافارگ“ چھ مرتبہ شمالی کوریا کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے میموری کارڈز سامان میں چھپا کر سمگل کئے اور اس طرح شمالی کوریا کی بے شمار تصاویر اکٹھی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم ستمبر 2012ءمیں انہوں نے انٹرنیٹ پر چند تصاویر شائع کیں تو شمالی کوریا نے انہیں ہٹانے کی درخواست کر دی۔ انکار پر ملک میں ان کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اب انہوں نے شمالی کوریا کی تصاویر جاری کی ہیں جو کہ حکومت نہیں چاہتی باہر کی دنیا دیکھے لیکن ایرک کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ شمالی کوریا کے لوگ بھی عام انسانوں کی طرح ہیں اور ان کی زندگی بھی بے حد سخت ہے۔ کئی گاﺅں ایسے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ انہوں نے ان دوروں کے دوران ایسی جگہیں بھی دیکھیں جہاں کسی نے کبھی موبائل فون دیکھا تک نہ تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -