میکسکو:ساڑھے تین ہزار سے زائد باورچیوں کا جمع ہونے کا عالمی ریکارڈ
میکسکو سٹی)خصوصی رپورٹ)میکسکو شہر نے کسی ایک جگہ سب سے زیادہ باورچیوں کو جمع کرنے کا ریکارڈ بناڈالا۔ ساڑے 3 ہزارسے زائد باورچیوں نے ایک جگہ اکھٹا ہوکر گنیز ورلڈریکارڈ میں نام لکھوالیااس سے قبل 2013 میں دبئی نے دوہزار آٹھ سو سینتالیس باورچی ایک جگہ جمع کرکے ورلڈریکارڈ بنایا تھا جس کو اب میکسکو نے توڑ ڈالا ہے۔میکسکو شہر کے مقام دی اینجل آف انڈی پینڈینس پر تین ہزار چھ سو چونتیس باورچی جمع ہوئے اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بن گئے۔ریکارڈ بنانے سے قبل تمام باورچیوں نے ایک مختصر دوڑ میں بھی حصہ لیا جس کا مقصد اپنے گاہگوں کی خدمت کا ثبوت دینا تھا۔