ہائیکورٹ ، جسٹس فیصل زمان کا شیخ زید کالج کے طلبہ کی زائد فیس وصولی کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت سے انکار

ہائیکورٹ ، جسٹس فیصل زمان کا شیخ زید کالج کے طلبہ کی زائد فیس وصولی کے فیصلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ کے رکن جسٹس فیصل زمان نے شیخ زید کالج کے طلبہ کی زائد فیس وصولی کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت سے انکار کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید کالج کے طلبہ کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس فیصل زمان خان پر ڈویڑن بنچ تشکیل دیا تھا، انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت شروع ہوئی تو جسٹس فیصل زمان کہا کہ وہ زائد فیس وصولی کیخلاف پہلی درخواست میں بطور سرکاری وکیل پیش ہوتے رہے ہیں، اس لئے اب انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے جس پر ڈویڑن بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل واپس چیف جسٹس کو بھجوا دی تاکہ اسے کسی دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جا سکے، طلبہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ زید کالج کی انتظامیہ ان سے چار لاکھ پچھتر ہزار فیس وصول کر رہی ہے جو غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا سنگل بنچ فیس وصولی کیخلاف ایک پہلی رٹ درخواست نمٹا چکا ہے، انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چار لاکھ پچھتر ہزار فیس وصولی غیرقانونی قرار دی جائے۔
انکار

مزید :

صفحہ آخر -