ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر کی بطور ڈی جی ریسکیو تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان نصیر ریسکیو کے ڈائریکٹر جنرل بننے کے اہل نہیں ہیں، عدالت ڈی جی ریسکیو کی تعینات کالعدم قرار دے، ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے ڈی جی ریسکیو کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے 22مئی تک جواب طلب کر لیا۔
ڈی جی ریسکیو