خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پرکینٹ سکول کے ہیڈماسٹر کیخلاف انکوائر ی کا حکم

خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پرکینٹ سکول کے ہیڈماسٹر کیخلاف انکوائر ی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 6 خواتین اساتذہ کو دوران ملازمت جنسی طور پر ہراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ای ڈی او ایجوکیشن کو گورنمنٹ آرڈیننس سکول کینٹ کے ہیڈماسٹر کیخلاف انکوائر ی کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد وحید نے نسیم اختر کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے عدالت کو بتایا کہ نسیم اختر اور انکی 5ساتھی اساتذہ گورنمنٹ آرڈیننس سکول کینٹ میں فرائض سرانجام رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سکول کا ہیڈ ماسٹر اجمل پرویز انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے، ہیڈماسٹر کے رویے کیخلاف جب انہوں نے شکایت کی تو ان کا تبادلہ کر دیا گیا ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ تحفظ حقوق نسواں جائے ملازمت ایکٹ کے تحت کسی بھی ملازمت پیشہ خاتون کو ہراساں کرنا جرم ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ہیڈماسٹر اجمل پرویز کیخلاف تحفظ حقوق نسواں جائے ملازمت ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے، عدالت نے ابتدائل دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ ہیڈ ماسٹر کیخلاف خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کی انکوائر ی کی جائے۔
ہراساں انکوائری

مزید :

صفحہ آخر -