ریٹائرڈ ملازم کی پنشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

ریٹائرڈ ملازم کی پنشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب ذاتی حیثیت میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازم کی پنشن جاری نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔جسٹس خالد محمود خان نے محکمہ آبپاشی کے ریٹائرڈ ملازم عبدالطیف کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبدالطیف 1991میں ریٹائر ہو گیا تھا مگر 23برسوں سے اسے پنشن جاری نہیں کی جا رہی، لاہور ہائیکورٹ نے بھی محکمہ خزانہ اور اکاﺅنٹنٹ جنرل کو حکم دیا تھا کہ عبدالطیف کو پنشن جاری کی جائے مگر عدالتی حکم کے باوجود پنشن جاری نہیں کی گئی، عدالت سرکاری افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور پنشن جاری کرنے کا حکم دے، اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب ادریس خٹک عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عبدالطیف کی پنشن کا معاملہ سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے اور پنشن کی رقم جاری کرنے کا مزید فیصلہ سیکرٹری خزانہ کرینگے، عدالت نے اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو 22مئی کیلئے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا
 سیکرٹری خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -