عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد

عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی ۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاءبندیال نے مسلم لیگ نواز لائرز فورم کے رہنما ایڈووکیٹ شریف جوئیہ کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر اسجد سعید عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے چیف جسٹس کو بتایا کہ وہ توہین عدالت کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے عمران خا ن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ این اے ایک سو بائیس میں الیکشن ریکارڈ کی انسپکشن سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے عمران خان 7مئی کو لاہور ہائیکورٹ آئے جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عدالت میں توڑ پھوڑ کی جبکہ چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کا دروازہ بھی توڑ ڈالا، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -