چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پراے ایس پی جوہر ٹاﺅن کیخلاف جوڈیشل انکوائری کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اے ایس پی جوہر ٹاﺅن ٹاﺅن سرکل محمد اقبال کیخلاف انسپکٹر کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا۔جسٹس ظفر اللہ خاکوانی نے پولیس انسپکٹر احمد علی کی طرف سے اندارج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اے ایس پی جوہر ٹاﺅن سرکل محمد اقبال بلاجواز پولیس انسپکٹر کے گھر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی اور اب لاہور پولیس انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ لاہور پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے اے ایس پی کو بے گناہ قرار دیدیا جائیگا لہذا عدالت اے ایس پی کیخلاف جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے، ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب زاہد عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے ایس پی کیخلاف قانون کے مطابق انکوائری کی جائیگی، عدالت نے اے ایس پی کیخلاف ایک ماہ میں جوڈیشل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
اے ایس پی