ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صو بائی دارالحکو مت سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔پشاورمیں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم کروٹ بدل رہا ہے کبھی بارش سے موسم خوشگوار ہو جاتا ہے اور کبھی سورج تیور دکھانا شروع کر دیتا ہے ۔گزشتہ روز خیبر پختو اتخواسمیت پنجا ب میں شدید گرمی پڑی اور دوپہر کے وقت درجہ حرارت مزید بڑھ جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔

مزید :

صفحہ اول -