ٹوائلٹ پیپر کی مدد سے تیا ر کردہ دیدہ زیب عروسی لباس

کیپشن: ziab arosi
ہیوسٹن )خصوصی رپورٹ)یوں تو اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے خواتین قیمتی عروسی جوڑے بنواتی ہیں تاہم امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسا دیدہ زیب اوردلکش لباس تیار کروایا ہے جسے ٹوائلٹ پیپر کی مدد مکمل کیا گیا۔اس خاتون نے امبر ملسز نامی ماہر ڈریس ڈیزائنرکی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنی شادی کے ٹوائلٹ پیپر سے بنا انوکھا جوڑازیب تن کیا جو بیحد خوبصورت ہونے کیساتھ ساتھ نہایت کم قیمت بھی ہے۔تین مہینے کی محنت کے بعد مکمل کیا جانیوالا اس عروسی جوڑے کوماہر ڈیزائنر نے ٹوائلٹ پیپر کے علاوہ دھاگوں ، گلو، ٹیپ ، بٹنزاور درجنوں پِنز کی مدد سے تیار کیا جبکہ ٹوائلٹ ٹشوز کو ا±بال کر انکے موتی بناتے ہوئے گلے کا ہار بھی انتہائی خوبصورتی سے بنایا جسے دیکھنے والے ڈیزائنر کی مہارت کو داد دئیے بغیر نہیں رہ پائے۔