ہائی کورٹ نے پانچویں سکل ڈویلپمنٹ کونسلوں کے چئیر مینوں کو حکم تا حکم ثانی کام کرنے سے روک دیا

ہائی کورٹ نے پانچویں سکل ڈویلپمنٹ کونسلوں کے چئیر مینوں کو حکم تا حکم ثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ملک کی پانچوں سکل ڈویلپمنٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا ہے ۔عدالت نے یہ عبوری حکم امتناعی اے سی ٹی ایم اے کالج کے ڈائریکٹر شکیل احمد کی درخواست پر جاری کیا ۔فاضل جج نے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان سمیت دیگر مدعا علیہان کو 26مئی کے لئے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاوراور کراچی میں کام کرنے والی سکل ڈویلپمنٹ کونسلوں کے چیئرمینوں اور ارکان کی معیاد ملازمت 30ستمبر 2013سے ختم ہوچکی ہے ۔درخواست گزار نے اس حوالے سے نیشنل ٹریننگ بورڈ کے 10فروری2014کو ہونے والے اجلاس کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس میں نئے چیئرمینوں اور ارکان کے تقرر کے لئے چیمبر زآف کامرس لاہور ،کراچی ،اسلام آباد ،پشاور اورکوئٹہ کے علاوہ ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان سے نامزدگی طلب کی گئی تھیںتاہم تاحال یہ تقرریاں عمل میں نہیں لائی جاسکی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین عہدے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود کام کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں سکل ڈویلپمنٹ کونسل کے 2حریف گروپ خود کو مجاز عہدیدار قرار دے رہے ہیں اور دونوں گروپ مختلف کالجوں کو ڈپلومے جاری کرنے کا اختیار رکھنے کا دعوی کررہے ہیں جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ کسی چیئرمین یا رکن کا تقرر نامہ یا موجود ہ باڈی کے ارکان اور چیئرمینوں کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے ۔فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد وہ چیئرمین جن کی مدت ملازمت 30ستمبر2013کو ختم ہوچکی ہے انہیں رٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کام کرنے سے روک دیا ہے۔اس کیس کی مزید سماعت 26مئی کو ہوگی۔
سکل ڈویلپمنٹ کونسل

 

مزید :

صفحہ آخر -