اچھرہ کے تاجر شاہ پولیس کی موجودگی میں دوبارہ بھتہ خوروں کی فائرنگ شدید زخمی

اچھرہ کے تاجر شاہ پولیس کی موجودگی میں دوبارہ بھتہ خوروں کی فائرنگ شدید زخمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                           لاہو ر(شعیب بھٹی)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کے سخت احکامات کے باوجود اچھرہ میں بھتہ خوروں نے2ماہ قبل کریکر دھماکوں میںبچ جانے والے تاجر ولی شاہ عرف مومن خان کوایک بار پھر 4پولیس اہلکاروں کے "حفاظتی دستے "کی موجودگی میںفائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا،حفاظت پر مامور شیر جوان حملہ آوروں کو پکڑنے کی بجائے مدد کے لئے تھانہ اچھرہ پولیس کو فون کرتے رہے ۔بعدازاں زخمی تاجر کو طبی امداد کے لئے فوری سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔مذکورہ تاجر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 2ماہ قبل ہونے والے کریکر دھماکوں کے ملزمان کو پکڑنے کے لئے بھی اےس پی ما ڈ ل ٹا ﺅ ن طارق عزیز سندھو نے افسران بالاسے 10روز کا وقت مانگا تھا لیکن وہ اس میں ملوث ایک بھی بھتہ خور کو نہ پکڑ سکے ۔تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقہ سلطان پور کے قریب 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار بھتہ خوروں نے بھتہ دینے سے انکار کرنے پر تاجر ولی شاہ عرف مومن خان کوگزشتہ روز فجر کی نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہوئے گھر کے قریب ہی پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہ ہوگئے ،زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔یاد رہے کہ 2ماہ قبل بھی مذکورہ تاجر پر بھتہ خوروں نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ کے احکامات پر 4 پولیس اہلکار اسکی دکان پر جبکہ 4گھر پر حفاظت کے لئے تعینات کردیئے گئے تھے ۔مقامی تاجروں نے نمائندہ"پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ولی شاہ کو حفاظت کے لئے دئے گئے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے تاجر کا زخمی ہونا پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2ماہ قبل بھی بھتہ خوروں نے لاکھوں روپے بھتہ نہ دینے پر 11 اپریل 2014کو مذکورہ تاجر کو اسکی اچھرہ پاکستانی چوک میں واقع الیکٹرانک کی دکان پر کریکر دھماکے کر کے زخمی کر دیا تھا ۔ بھتہ خور(ملزمان) نے پہلے 19ما ر چ کو گھر پر ، 28ما ر چ کو گھر پر فائرنگ کی، اوراب 19مئی کو ایک بار پھر ولی شاہ پر قاتلانہ حملہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکوہ کیس کے حوالے سے اےس پی ما ڈ ل ٹا ﺅ ن طارق عزیز سندھو نے بھتہ خور وں کو پکڑنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن وہ ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے ۔ زخمی تاجر کے ورثاءاوراچھرہ کے مقامی تاجروں نے پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے فوری بھتہ خوروں گرفتار کرکے سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ زخمی ہونے والا تاجرولی شاہ اور مومن خان سمیت اسکے دیگر بھائی اور کزن وغیرہ اچھرہ کے علاقہ میں عرصہ 7سال سے الیکٹرونکس اشیاءاقساط پر دینے کا کاروبار کررہے ہیں ۔

 

مزید :

صفحہ آخر -