سرکاری حج سکیم کے54ہزار خوش نصیبوں کا فیصلہ آج ہو گا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کے54ہزار خوش نصیبوں کا فیصلہ آج ہو گا،پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئی ایک لاکھ21ہزار درخواستوں میں سے54ہزار کے انتخاب کے لیے بنکوں کی طرف سے فراہم کردہ وقت کے مطابق فہرست ترتیب دی جائے گی،مسلم کمرشل بنک،حبیب بنک سر فہرست صبح سوا دس بجے تک وصول ہونے وا لی درخواستوں کا قرعہ نکلنے کا امکان،وزارت مذہبی امور نے ڈیٹا فیڈنگ کا کام مکمل کر لیا،وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف اپنی نگرانی میں آج آئی ٹی شعبہ وزارت مذہبی امور میں سرکاری حج سکیم کی حج2014ء کی حتمی فہرست کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نکالیں گے مسلم کمرشل بنک پہلے نمبر پرہے حبیب بنک دوسرے نمبر پر ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے اس سال سرکاری حج سکیم کے سارے عازمین ایم سی بی،ایچ بی ایل(HBL) سے ہو سکتے ہیں ،وزارت مذہبی امور نے بنکوں سے وقت کی تفصیل بھی حاصل کر لی ہے معلوم ہوا ہے سوا دس بجے سے ساڑھے دس بجے تک 54ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں میرٹ پر ہی حق دار ٹھریں گے۔