وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس جاری ، آرمی چیف نے دورہ کابل کی تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس جاری ، آرمی چیف نے دورہ کابل کی تفصیلات ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس جاری ، آرمی چیف نے دورہ کابل کی تفصیلات سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کراچی اور بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لیا ، آرمی چیف نے دورہ کابل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم ہاو¿س اسلام آباد میں قومی سلامتی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامرریاض نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ، بھارت اور افغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور داخلی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ شرکائ نے ممکنہ بیرونی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ کابل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک افغان بارڈر پر رابطوں ، نیٹو افواج کے انخلاءاور افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی سیکورٹی پر ہونے والے تبادلہ خیال سے بھی آگاہ کیا۔