سنی لیون کا ’تیلگو‘ فلموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

سنی لیون کا ’تیلگو‘ فلموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
سنی لیون کا ’تیلگو‘ فلموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
کیپشن: Sunny Leone

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بالغوں کی فلموں سے بھارتی فلموں میں قدم رکھنے والی کینیڈین اداکارہ سنی لیون نے بالی ووڈ کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد تیلگو فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ہدایتکار جی ناگیشور ریڈی کی فلم کرنٹ تھیگا میں جلوہ گر ہوں گی۔ وشنو مانچو اور 24 فارمزکی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں مانچومنوج اور رکھل پریت سنگھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ سنی لیون معاون اداکارہ کے طور پر کام کریں گی۔یادرہے کہ سنی لیون اس سے پہلے کئی فلموں میں کام کی آفر ٹھکراچکی ہیں اوراب کہاجاتاہے کہ جنوبی بھارت میں بننے والی فلموں کے لیے سنی لیون پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔وشنومانچو کاکہنا تھاکہ تیلگو کے فلمی کے ناظرین میں سنی لیون مشہور ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ سنی لیون کے ساتھ بنائی جانیوالی فلم ریکارڈ بنائے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -