پہلے ہی سفر پر چین کے تین ریلوے انجن جواب دے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چائنہ کے مال کاچلتا نہیں اور چین سے منگائے جانے والے انجن بھی عوامی رائے کے مطابق ثابت ہوئے ، اپنے پہلے ہی سفر پر چین سے منگوائے گئے تینوں لوکوموٹوز پہلے ہی سفر پر فیل ہوگئے۔انجن فیل ہونے کا تازہ واقعہ جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آیا۔ جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ انجن راستے میں ہی جواب دے گیا۔یہ انجن چین سے منگوایاگیاتھا۔ اس سے قبل بھی گذشتہ روز دوانجن فیل ہوگئے تھے ۔شالیمار ایکسپریس کو لگا یا جانیوالا چینی انجن گھوٹگی کے قریب فیل ہوگیا اور اس کے دو گھنٹے بعد ہی کراچی سے لاہور جانے والا اکبر بگٹی ایکسپریس کا انجن بھی سانگی کے قریب فیل ہوگیا اورپھر ٹرین کو واپس لانے کیلئے متبادل انجن بھیجنا پڑ گیا۔،ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دودن قبل ہی وزیر ریلوے نے چائنہ کے جن انجنوں کا افتتاح کیا تھااوروہ پہلے ہی سفر پر روانگی کے بعد راستے میں ہی کھڑے ہوگئے۔ جی ایم ریلوے کا کہناتھا کہ انجن خراب نہیں بلکہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی وجہ سے بند ہو ئےہے،انجینئر انجن کے سسٹم کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔