الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68سر گو دھا کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس حلقے سے وزیر اعظم نواز شریف ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔