وزیراعظم کا چینی سیاح کے اغواءکا نوٹس، ہرممکن بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب جاتے ہوئے چینی سیاح کے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے ہرممکن بازیاب کرانے کا حکم دے دیاہے ۔ سائیکل سوار چینی سیاح کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داربن سے اغواءکیاگیاتھا ۔ اطلاعات کے مطابق چینی سیاح ڈانگ ڈوپنگ بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آیا اور سائیکل پر ژوب کی طرف جارہا تھا کہ کلاچی موڑ پر دہشتگردوں نے اٹھالیا۔وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق میاں نواز شریف نے اغواءکا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی سیاح کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے ۔دنیا نیوز کے مطابق سیاح کے اغواءکی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی تھی۔ یادرہے کہ حال ہی میں حساس اداروں نے غیر ملکی ماہرین کو سیکیورٹی پر خدشات ظاہر کیے تھے۔