عمر اکمل کو ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا

عمر اکمل کو ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا
عمر اکمل کو ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا
کیپشن: Umar Akmal HD Wallpapers

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو ایک بار پھر گاڑی سمیت قذافی سٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل قذافی سٹیڈیم پہنچے اور گاڑی سمیت اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں روک دیا گیا جس کے بعد اعلیٰ حکام کی مداخلت پر انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنایا جا رہا ہے، انہیں گاڑی سمیت اندر کیوں نہیں داخل ہونے دیا جا رہا؟، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے کھلاڑی یا آفیشلز اپنی گاڑیاں اندر پارک کر سکتے ہیں لیکن مجھے اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمر اکمل اپنی شادی کے کارڈز دینے کیلئے سٹیڈیم پہنچے تو انہیں گاڑی سمیت داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -