پی آئی کا انکار ، پی ایس او نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

پی آئی کا انکار ، پی ایس او نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے
پی آئی کا انکار ، پی ایس او نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ایئر لائن( پی آئی اے) کے پاس جیٹ فیول کی شدید کمی ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ آج (منگل ) کو تیل کا ذخیرہ ختم ہو سکتا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے پر پی ایس او کے واجبات 7 ارب روپے سے بڑھ گئے ہیں اور اس کے باعث پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کے پاس ایندھن کی شدید کمی واقع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں پی ایس او نے پی آئی اے کو جیف فیول کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے ۔اس بات کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج (منگل ) قومی ایئر لائن کے پاکس ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور اس کے باعث آئل ریفائنریز نے پی ایس او کو ایندھن کی فراہمی روک دی ہے ۔