الطاف حسین پاکستان نہیں آرہے ،کہیں اور جا رہے ہیں؟

الطاف حسین پاکستان نہیں آرہے ،کہیں اور جا رہے ہیں؟
الطاف حسین پاکستان نہیں آرہے ،کہیں اور جا رہے ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ضبط شدہ برطانوی پاسپورٹ چھن جانے کے خوف سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرکے جنو بی افریقہ جانے کا پروگرام بنا رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں برطانوی حکا م سے اجازت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لئے وہ میڈیکل گراؤنڈز پر وہاں سے نکلنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ الطاف حسین جنوبی افریقہ جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے اکاو¿نٹس منجمد کرکے پولیس نے برطانوی پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لیا تھا۔ان پر جرم ثابت ہونے پر شہریت منسوخ ہو سکتی ہے۔ الطاف حسین پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر کے میڈیکل گراؤنڈز  پر لندن سے نکلنے کا پروگرام بنا رہے ہیں اور اس ضمن میں عدالت انہیں اجازت دے سکتی ہے۔ جنو بی افریقہ میں ایم کیو ایم کافی منظم ہے اور الطاف حسین خو د بھی وہاں کئی بار جا چکے ہیں  اور اب بھی الطاف حسین پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعد افریقہ کے کسی ملک جانا چاہتے ہیں، وہاں سے برطانوی شہریت کو ترک کرکے اپنا پاسپورٹ اپنے نمائندے ذریعے کے برطانیہ میں جمع کروا دن گے ۔رپورٹ کے مطابق بحیثیت پاکستانی شہری برطانیہ کے لیے انہیں اپنے ملک لانا بہت مشکل ہوگا ۔ الطاف حسین نے حکومت اور بعض دوسر ے حلقوں کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے باوجود کسی صورت پاکستان نہیں آئیں گے اور اگر کسی قانو نی تقاضے کو پورا بھی پڑا تو وہ صرف 24گھنٹوں کے لیے کراچی میں قیام کرنے کے بعد بیرون ملک واپس روانہ ہوجائیں گی ۔ذرائع کا کہنا تھا ممکن ہے کہ الطاف حسین برطانیہ سے نکلنے کے لئے  نصرت ندیم کو انچارج بنا کر  متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدگی کا اعلان کر دیں  اور پھر کسی دوسرے ملک میں جاکر دوبارہ  ایم کیو ایم کا چارج سنبھال لیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -