امریکہ میں سعودی ڈکیت خاتون کے بارے میں فیصلہ محفوظ

کیپشن: saudi woman
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بیس دنوں کے دوران 5امریکی بینک لوٹنے والی سعودی ڈکیت خاتون کے بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ عدالت نے بتایا کہ ڈکیت خاتون کے بارے میں فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا،اس وقت تک خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں بند ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعود ی شہر طائف سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ رانیا الھذیلی کو امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر روز ویل سے 9 ستمبر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف بی آئی“ نےاس وقت حراست میں لیا جب وہ پانچویں بینک سے لوٹے گئے ڈالروں کے عوض شاپنگ سینٹر سے لیپ ٹاپ خرید رہی تھی۔ رانیا اپنی والدہ کے ہمراہ روز ویل میں مقیم ہے اس دوران اس نے 5بینکوں میں لوٹ مار کی ہے جبکہ دوران تفتیش تمام وارداتوں کاوہ اعتراف کرچکی ہے۔