ایرانی اداکارہ کا نامحرم کو بوسہ، ایران میں طوفان

ایرانی اداکارہ کا نامحرم کو بوسہ، ایران میں طوفان
ایرانی اداکارہ کا نامحرم کو بوسہ، ایران میں طوفان
کیپشن: iran

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس /تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے شہر کینز میں منعقدہ بین الاقوامی فلمی میلے کے موقع پر ایرانی اداکارہ لیلیٰ حاتمی نے میلے کے سربراہ جائلز جیکب کا منہ چوم کر اپنے لئے مشکلات کا ایک پہاڑ کھڑا کرلیا۔ یاد رہے کہ اسلامی ملک کی خواتین کا کسی غیر محرم مرد کو بوسہ پاکدامنی کی اسلامی روایات کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ میں حاتمی کی جائلز جیکب کی گال پر تہنیتی بوسہ پر مبنی تصاویر کی اشاعت سے ملک میں ان کے خلاف تنقید کالامتناہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ثقافت کے وزیر مملکت حسین نوشہابدی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کرنے والوں کو ایرانیوں کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے ایرانی خواتین کی بری تصویر سامنے نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی خواتین پاکدامنی اور معصومیت کی علامت ہیں۔ حاتمی کی میلے میں غیر مناسب نمائندگی ہمارے مذہبی عقائد سے ہم آہنگ نہیں تھی۔ فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والی لیلیٰ حاتمی کو مشہور ہدایت کار اصغر فرہندی کی فلم ”ایک علاحدگی“ میں اپنے لازوال کردار کی وجہ سے شہرت پائی۔ ان کی اس فلم کو 2012ءمیں غیر ملکی زبان میں بننے والی فلموں کی کیٹگری میں اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

مزید :

تفریح -