پاک ایران گیس منصوبے پر شبہات دور نہ ہو سکے :گلف نیوزکا دعویٰ

پاک ایران گیس منصوبے پر شبہات دور نہ ہو سکے :گلف نیوزکا دعویٰ
پاک ایران گیس منصوبے پر شبہات دور نہ ہو سکے :گلف نیوزکا دعویٰ
کیپشن: pak iran gase pipeline

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے پر شبہات دور نہیں کئے جا سکے ہیں ۔ اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان حالیہ ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبے پر شکوک و شبہات ختم نہ کئے جاسکے، نوازشریف کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی پر گہری نظر ہے کیونکہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت افغانستان کے مستقبل کیلئے اہم ہے۔اخبار کے مطابق نواز حکومت پاکستان کی داخلی سلامتی کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے مسلسل ناکا م رہی ہے ایسی صورتحال میں ملک کا داخلی تشخص مزید خراب ہوگا ۔ اس وجہ سے پاکستان اور ایران کے لئے انتہائی مشکل ہو گا کہ وہ گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرپائیں۔