پی آئی اے کا کراچی ائیرپورٹ پر موجود تمام طیارے لاہور اور اسلام آباد بھیجنے کافیصلہ

پی آئی اے کا کراچی ائیرپورٹ پر موجود تمام طیارے لاہور اور اسلام آباد بھیجنے ...
پی آئی اے کا کراچی ائیرپورٹ پر موجود تمام طیارے لاہور اور اسلام آباد بھیجنے کافیصلہ
کیپشن: PIA Plane

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ائیرپورٹ پر تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے بھیجنے کافیصلہ کر لیا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر موجود پی آئی اے کے طیاروں کو اسلام آباد اور لاہور بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی ایس او اور ریفائنری کے درمیان ایشو کے باعث تیل کی قلت ہے،پی آئی اے کی جانب سے ادائیگیوں کا کوئی مسئلہ نہیں، کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک پروازیں چلانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

مزید :

کراچی -